سورة النحل - آیت 78

وَاللَّهُ أَخْرَجَكُم مِّن بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں سے نکالا ، تم کچھ نہ جانتے تھے ، اور تمہیں کان ، اور آنکھیں ، اور دل دیئے ، تاکہ تم شکر کرو۔ (ف ١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(49) مفسر ابو السعود لکھتے ہیں کہ آیت (65) İوَاللَّهُ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِĬ سے توحید باری تعالیٰ کے جن دلائل کے بیان کی ابتدا ہوئی ہے اور جو آیت (70) İوَاللَّهُ خَلَقَكُمْĬ اور آیت (71) İوَاللَّهُ فَضَّلَĬ اور آیت (72) İوَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًاĬ میں بیان کئے گئے ہیں انہی دلائل میں سے ایک دلیل یہ بھی ہے جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے، اللہ تعالیٰ آدمی کو جب اس کی ماں کے پیٹ سے نکالتا ہے تو اسے کسی بات کی خبر نہیں ہوتی ہے، اللہ اسے کان، آنکھ اور دل دیتا ہے اور بچپن سے لے کر بڑا ہونے تک ان قوتوں کو بڑھاتا ہے تاکہ وہ ان نعمتوں کو یاد کر کے اس کا شکر ادا کرے، اس کی وحدانیت کا اعتراف کرے اور اسی کی عبادت کرے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے یہ نعمتیں اس لئے دی ہیں تاکہ ان کی مدد سے اس کے سامنے زندگی بھر جھکتا رہے۔