سورة النحل - آیت 34

فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر ان کے اعمال کی برائی ان پر آئی ، اور ان کی ٹھٹھے بازی نے ان کو گھیر لیا ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان سے پہلے کی قوموں نے بھی انہی کی طرح اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک بنایا تھا اور اپنے رسولوں کا مذاق اڑایا تھا، تو اللہ کے عذاب نے انہیں آدبوچا تھا، اور ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اللہ کی طرف سے ظلم نہیں تھا، بلکہ انہوں نے خود ہی اپنے آپ پر ظلم کیا تھا جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا تھا، تو گویا ان کے برے کرتوت ہی ان کے گلے کا پھندا بن گئے، اور جس عذاب کا مذاق اڑایا کرتے تھے اسی نے انہیں آگھیرا۔