وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَانُهُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ
اور جو اس نے تمہارے لئے زمین میں مختلف رنگوں کی چیزیں پھیلائی ہیں بیشک اس میں نصیحت پکڑنے والوں کے لئے نشانی ہے (ف ١) ۔
(7) اور اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر یہ بھی احسان ہے کہ اس نے زمین پر ان کے فائدے کے لیے بہت سے حیوانات اور انواع و اقسام اور رنگ برنگ کے نباتات، جمادات اور معدنیات پیدا کیے، جن میں گوناگوں منافع اور خاصیتیں ہوتی ہیں، یہ عجائب و غرائب خالق کائنات کے وجود پر صاف اور صریح دلائل ہیں اور بنی نوع انسان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں، لیکن یہ دلیلیں انہی کے لیے مفید ہیں جو نصیحت حاصل کریں اور اپنے رب کی سیدھی راہ پر گامزن رہیں اس کے احکام کی پابندی کریں اور برائیوں اور گناہوں سے بچیں، اور اس طاعت و بندگی کے نتیجے میں دنیا و آخرت کی سعادت و نیک بختی حاصل کریں۔