سورة الحجر - آیت 93
عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو کام وہ کرتے تھے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
صاحب محاسن التنزیل کی رائے ہے کہ İعَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَĬ سے مراد کفار قریش کا قرآن کریم کے بارے میں عمل تقسیم ہے کہ اس کا بعض حصہ شعر، بعض جادو اور بعض گزشتہ اقوام کے واقعات ہیں انہی کافروں کو اس آیت میں دھمکی دی گئی ہے۔