سورة الحجر - آیت 64

وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم تیرے پاس حق بات لائے اور ہم سچے ہیں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ہم وہ امر یقینی لے کر آئے ہیں جس میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں ہے اور جو خبر ہم آپ کو دے رہے ہیں اس میں ہم بالکل سچے ہیں۔