سورة الحجر - آیت 63

قَالُوا بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولے نہیں ہم تیرے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں ، جس میں اہل شہر شک کرتے تھے (یعنی عذاب)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو فرشتوں نے کہا کہ ہم وہ عذاب لے کر آئے ہیں جس میں آپ کی قوم کے لوگ شک کرتے تھے اور آپ کو جھٹلاتے تھے،