سورة الحجر - آیت 59

إِلَّا آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مگر لوط (علیہ السلام) کے گھر والے کہ ہم ان سب کو نجات دیں گے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

پھر فورا ہی آل لوط کو مستثنی قرار دیا جو مجرم نہیں تھے اور تاکید کے طور پر کہا کہ ہم آل لوط کو یقینا نجات دیں گے۔ اور آل لوط سے مراد ان پر ایمان لانے والے تھے،