سورة الحجر - آیت 56
قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بولا اپنے رب کی رحمت سے گمراہوں کے سوا اور کون ناامید ہوتا ہے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو ابراہیم (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں ہرگز ناامید نہیں ہوں، ناامید ہونا تو گمراہوں کا طریقہ ہے، میں تو تمہاری خوشخبری کے مطابق امید کرتا ہوں کہ اللہ مجھے بیٹا دے گا، مجھے تو حیرت صرف اس لیے ہوئی ہے کہ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے۔