سورة الحجر - آیت 47
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جو ان کے دلوں میں خفگی ہے ہم اسے نکال ڈالیں گے بھائی ہو کر آمنے سامنے تختوں پرہوں گے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(22) اللہ تعالیٰ اہل جنت کے سینوں میں کوئی ایسا جذبہ نہیں رہنے دے گا جو ان کی خوشیوں کو پامال کرے اور ان کے دل و دماغ میں تکدر پیدا کرے، اس لیے ان کے سینوں سے بغض و عداوت اور حسد و کینہ کو یکسر نکال دے گا، اور جب ان کے سینے ایسے جذبوں سے پاک ہوجائیں گے تو آپس میں بھائی بن کر آمنے سامنے کرسیوں پر بیٹھیں گے،