سورة الحجر - آیت 36
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بولا اے میرے رب ! اس دن تک کہ مردے اٹھیں مجھے مہلت دے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19) ابلیس نے جب قیامت کے دن تک اپنے اوپر لعنت کی بات سنی تو سمجھا کہ اس کا عذاب اس وقت تک ٹال دیا گیا ہے، اسی لیے اس نے اللہ سے طلب کیا کہ اسے اس دن تک موت نہ آئے، گویا اس نے یہ طلب کیا کہ اسے کبھی بھی موت نہ آئے،