سورة ابراھیم - آیت 30
وَجَعَلُوا لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ ۗ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اللہ کے لیے شریک مقرر کیے ہیں تاکہ اس کی راہ سے لوگوں کو بہکائیں ، تو کہہ (کوئی دن) فائدہ اٹھا لو ۔ پھر تمہیں آگ میں جانا ہے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ نے ان کافروں کو دھمکی دی کہ دنیا کی لذتوں سے خوب لطف اندوز ہولو، اور لوگوں کو گمراہ کرتے رہو، لیکن جان رکھو کہ تمہارا ٹھکانا جہنم ہوگا۔