سورة یوسف - آیت 107

أَفَأَمِنُوا أَن تَأْتِيَهُمْ غَاشِيَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللَّهِ أَوْ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا وہ امن میں ہیں کہ اللہ کا عذاب آ کر ان پر چھا نہ جائے گا ۔ یا اچانک بےخبری میں ان کے لیے وہ گھڑی نہ آ جائے گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(93) اس آیت کریمہ میں مشرکین کے لیے بہت بڑی دھمکی ہے کہ کوئی بعید نہیں اللہ کا ایسا عذاب آجائے جو انہیں ہر طرف سے اپنی گرفت میں لے لے، یا قیامت ہی اچانک آجائے اور وہ اپنے شرک کی وجہ سے جہنم کے سپرد کردئے جائیں۔