سورة یوسف - آیت 104
وَمَا تَسْأَلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تو اس پر ان سے کچھ اجرت نہیں مانگتا یہ تو ایک نصیحت ہے ساری دنیا کے لیے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(90) آپ قریش والوں کو قرآن پڑھ کر سناتے ہیں اور انہیں اسلام کی دعوت دیتے ہیں، تو ان سے اس کا کوئی معاوضہ نہیں مانگتے ہیں اگر وہ عقلمند ہوتے تو آپ کی دعوت کو قبول کرلیتے اور قرآن پر ایمان لے آتے جو سارے جہان کے لیے عبرتوں اور نصیحتوں کا خزانہ ہے۔