سورة البقرة - آیت 163
وَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تمہارا خدا ایک خدا ہے کوئی معبود نہیں ہے مگر وہی بخشنے والا مہربان ہے۔ (ف ٣)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ اس کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ اپنی ذات، اسماء و صفات اور افعال میں اکیلا ہے، کوئی اس کا شریک نہیں، اس کے علاوہ کوئی خالق و مدبر نہیں، اس لیے عبادت کی تمام صورتیں صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں۔