سورة یوسف - آیت 103
وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگرچہ تو حرص کرے بھی تو اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں۔ (ف ١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(89) لیکن ان تمام کھلی نشانیوں کے باوجود کہ آپ اللہ کے نبی ہیں اور آپ کی حد درجہ خواہش کے باوجود کہ لوگ ایمان لے آئیں، اکثر و بیشتر لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔ نبی کریم(ﷺ) سمجھتے تھے کہ کفار قریش یوسف (علیہ السلام) کا قصہ سن کر ایمان لے آئیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا، بلکہ کفر پر ان کا اصرار اور بڑھ گیا، اس آیت میں اسی طرف اشارہ ہے۔