سورة یوسف - آیت 98

قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي ۖ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کہا ، عنقریب میں تمہارے لیے اپنے رب سے مغفرت مانگوں گا بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو یعقوب (علیہ السلام) نے ان سے اس کا وعدہ کیا اور کہا کہ میں تمہارے لیے اللہ سے دعا کروں گا، اور وہ تو بہت بڑا معاف کرنے والا اور بے حد رحم کرنے والا ہے۔ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کی مغفرت کے لیے صبح کے وقت دعا کی تھی، دعا و استغفار کے لیے افضل اوقات کا اختیار کرنا سنت سے ثابت ہے، جیسے صبح کا وقت، فرض نمازوں کے بعد، حج کے دوران، سجدہ کی حالت میں، اذان کے وقت، اذان اور اقامت کے درمیان، روزے سے افطاری کے وقت، ان اوقات میں دعا کی قبولیت کی اللہ سے زیادہ امید ہوتی ہے۔