سورة یوسف - آیت 95
قَالُوا تَاللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
لوگ بولے ، اللہ کی قسم تو اپنی قدیمی غلطی میں ۔ (ف ١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(82) پوتوں نے کہا یہ تو آپ کی وہی فرسودہ باتیں ہیں، آپ تو ہمیشہ یوسف کی محبت میں اس طرح کی باتیں کرتے رہے ہیں، اور ان کی دید کی خواہش لیے جیتے رہے ہیں، حالانکہ وہ مرچکے ہیں اس لیے آپ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔