سورة یوسف - آیت 57
وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ایمانداروں اور پرہیز گاروں کے لیے آخرت کا ثواب بہتر ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(51) اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے ثواب آخرت ثواب دنیا سے زیادہ بہتر ہے، مطلب یہ ہے کہ آدمی کو آخرت کی کامیابی کے لیے اصل کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ دنیا کا جاہ و جلال اور عزت و شہرت سب عارضی ہے اور آخرت کی نعمتیں ہمیشہ باقی رہنے والی ہیں۔