سورة ھود - آیت 123

وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ فَاعْبُدْهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور زمین اور آسمانوں کی پوشیدہ بات خدا کے پاس ہے اور سارا کام اسی کی طرف جاتا ہے ، تو اس کی عبادت کر اور اس پر بھروسا رکھ ، اور تیرا رب ان کے کاموں سے غافل نہیں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(99) اس آیت کریمہ میں بھی نبی کریم (ﷺ) کو تسلی، اور کفار قریش کو دھمکی دی جارہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے، اس لیے اے میرے نبی ! آپ اللہ پر بھروسہ کیجیے اور اس کی عبادت میں لگے رہیے، اور کافروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیجیے، اللہ ان کے تمام کرتوتوں کو دیکھ رہا ہے اور ان کی انہیں سزا دے کر رہے گا۔ وباللہ التوفیق۔