سورة ھود - آیت 103
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْآخِرَةِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّجْمُوعٌ لَّهُ النَّاسُ وَذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُودٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو کوئی عذاب آخرت سے ڈرتا ہے اس کے لئے اس بات میں نشانی ہے ، وہ ایک دن ہے جس میں سب آدمی جمع ہوں گے اور وہ وہ دن ہے جس میں سب لوگ حاضر کئے جائیں گے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(86) جو واقعات اقوام و امم اور ان کا دردناک انجام اس سورت میں بیان کیا گیا ہے، ان میں ان لوگوں کے لیے عبرت ہے جو عذاب آخرت سے ڈرتے ہیں کیونکہ ان سے فائدہ وہی لوگ اٹھائیں گے اور وہ دن ایسا ہوگا جب تمام بنی نوع انسان میدان محشر میں جمع کیے جائیں گے، اور حساب و کتاب کے بعد اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس کے کیے کی جزا یا سزا دے گا۔