سورة ھود - آیت 100

ذَٰلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْقُرَىٰ نَقُصُّهُ عَلَيْكَ ۖ مِنْهَا قَائِمٌ وَحَصِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ بستیوں کی بعض خبریں ہیں جو ہم تجھے سناتے ہیں بعض بستیاں قائم ہیں اور بعض اجڑ گئیں ،

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(83) اللہ تعالیٰ نے سات انبیائے اکرام اور ان کی قوموں کے واقعات بیان کرنے کے بعد نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا کہ ہم یہ واقعات اس لیے بیان کر رہے ہیں تاکہ آپ کفار مکہ کو سنا دیں، شاید کہ وہ ان کے انجام سے عبرت حاصل کریں، ان بستیوں میں سے بعض کے کھنڈرات اب تک باقی ہیں، اور بعض کا نشان تک مٹ چکا ہے۔