سورة ھود - آیت 21

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا ، اور جھوٹ جو باندھا تھا ان سے گم ہو گیا ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیات (21، 22) میں انہی کفار و مشرکین کے بارے میں کہا گیا کہ ان لوگوں نے اللہ کے بجائے باطل معبودوں کی بندگی کر کے بڑے ہی خسارے کا سودا کیا ہے، وہ جھوٹے معبود ان کے کچھ بھی کام نہ آئیں گے، اور آخرت میں ان سے بڑھ کر کوئی خسارہ اٹھانے والا نہیں ہوگا کہ جہنم ان کا ٹھکانا ہوگا، جہاں ایک لمحہ کے لیے بھی ان کے عذاب میں تخفیف نہیں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ہم پر جہنم کی آگ کو حرام کردے۔ آمین۔