سورة یونس - آیت 65

وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ۚ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تو ان کی بات سے غم نہ کر ، تمام زور خدا کا ہے ، وہ سنتا جانتا ہے۔ (ف ٣)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(48) نبی کریم (ﷺ) کافروں کی استہزا آمیز باتوں سے کبھی دل برداشتہ ہوجاتے تھے، تو اللہ نے فرمایا کہ آپ کافروں کی جھوٹی باتوں کی پرواہ نہ کریں اور غم نہ کھائیں، اس لیے کہ آسمان و زمین کی مملکت میری ہے، اور میں ہر چیز پر ہر حال میں غالب ہوں، اس لیے یہ کفار آپ پر کبھی بھی غالب نہیں آسکیں گے، عزت و غلبہ آپ ہی کو ملے گا۔