سورة یونس - آیت 33

كَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یوں تیرے رب کی بات ، ان فاسقوں پر درست آئی ، کہ وہ ایمان نہ لائیں گے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(28) مشرکین نے اللہ تعالیٰ کے لیے صفات ربوبیت کا اعتراف کرنے کے باوجود جب شرک پر اصرار کیا اور اللہ کے بجائے غیروں کی عبادت کرنے لگے تو اللہ تعالیٰ کا ان کے بارے میں فیصلہ صادر ہوگیا کہ وہ لوگ بدبخت جہنمی ہیں، اب کبھی بھی ایمان نہیں لائیں گے۔