سورة التوبہ - آیت 116
إِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۚ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ ہی ہے جس کی سلطنت زمین اور آسمانوں میں ہے وہی جلاتا اور مارتا ہے ، اور اللہ کے سوا کوئی تمہارا حمایتی اور مددگار نہیں ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(93) جب اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا بادشاہ ہے، زندگی اور موت اسی کے اختیار میں ہے تو پھر اس کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں کرنی ہے کسی سے ڈرنا نہیں ہے، اور دنیا کا بڑے سے بڑا انسان بھی اگر اللہ کا دشمن ہے تو اس سے دوری اختیار کرنا واجب ہے، اس ایمان و یقین کے ساتھ کہ مؤمن کا اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ مددگار، اور اللہ کی مشیت کے بغیر کوئی اس کا ایک بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔