سورة التوبہ - آیت 105

وَقُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ ۖ وَسَتُرَدُّونَ إِلَىٰ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تو کہہ کر عمل کرو اللہ اور اس کا رسول اور مسلمان تمہارے کام دیکھیں گے ، پھر تم اس کی طرف جو ظاہر اور باطن سے واقف ہے ‘ لوٹائے جاؤ گئے سو وہ تمہارے کام تمہیں بتا دے گا ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(83) یہ اللہ کی جانب سے ایک قسم کی دھمکی اور خوف دلانے والا اسلوب ہے، کہ اے لوگو تمہارا کوئی عمل اللہ اس کے رسول اور مسلمانوں سے مخفی نہیں ہے، اس لیے خیر کا کام کرو، اور صرف اللہ کی رضا کے لیے کرو، اور اس میں عمل صالح کرنے کی ترغیب بھی ہے، اس لیے کہ آدمی کو جب یقین ہوگا کہ اس کا ہر عمل اللہ کے نزدیک لکھا جارہا ہے تو برے کام سے بچے گا اور خیر کے کام کرے گا، اس کے بعد وعید شدید کے طور پر فرمایا کہ دیکھو ! تم سب اس اللہ کے سامنے کھڑے ہوگے جو غائب و حاضر سب کو جانتا ہے، پھر وہ برے کو برا اور اچھے کو اچھا بدلہ دے گا۔