سورة التوبہ - آیت 66
لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ ۚ إِن نَّعْفُ عَن طَائِفَةٍ مِّنكُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بہانے نہ بناؤ ، تم ایمان لا کے کافر ہوگئے ہو ۔ اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف کریں گے ، تو دوسری جماعت کو ان کے جرم میں ضرور عذاب دیں گے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 66 میں اللہ تعالیٰ نے ان منافقین کو مخاطب کر کےکہا کہ ابھی کوئی عذر قابل قبول نہیں، تمہارا کفر ظاہر ہوچکا۔ البتہ جو لوگ توبہ کرلیں گے اور اپنی اصلاح کرلیں گے تو ہم انہیں معاف کردیں گے، لیکن جو لوگ اپنے نفاق پر اصرار کریں گے، اور اسی طرح قرآن اور اسلام کا مذاق اراتے رہیں گے، اور نبی کریم (ﷺ) کو ایذا پہنچاتے رہیں گے تو ان جرائم کی پاداش میں ہم انہیں ضرور سزا دیں گے۔