سورة البقرة - آیت 5

أُولَٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

انہی لوگوں کو اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت ہے اور وہی مراد کو پہنچے ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

12۔ یہاں (ھدی) سے مراد نور بصیرت، اللہ کے دین پر استقامت، اور عمل صالح کی توفیق ہے، یعنی جو لوگ گذشتہ اوصاف حمید ہ کے ساتھ متصف ہوتے ہیں، انہی کو اللہ نور بصیرت اور دین حق پر چلنے کی توفیق دیتا ہے۔ اور یہی لوگ فلاح و نجات پانے والے ہیں۔ اس لیے کہ اس راہ کے علاوہ تمام راہیں بدبختی، ہلاکت اور تباہی کی راہیں ہیں۔