سورة التوبہ - آیت 39
إِلَّا تَنفِرُوا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اگر نہ نکلو گے خدا تمہیں دکھ کا عذاب کرے گا ، اور تمہارے سوا اور لوگ بدل لائے گا ، اور تم اس کا کچھ بگاڑ نہ سکو گے ، اور اللہ ہر شئے پر قادر ہے ۔(ف ١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (39) میں ان لوگوں کے لئے بالخصوص شدید وعید ہے جو غزوہ میں شریک نہیں ہوئے، اور بالعموم ان تمام لوگوں کے لئے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔