سورة التوبہ - آیت 11

فَإِن تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ ۗ وَنُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو وہ اگر توبہ کریں ، اور نماز پڑھیں ، اور زکوۃ دیں ، تو وہ دین میں تمہارے بھائی ہیں ، اور ہم اہل علم کے لئے پتے کھولتے ہیں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10) اس آیت کے سیاق وسباق میں مسلمانوں کو ایک نصیحت کی گئی ہے کہ تمہاری دوستی اور دشمنی کی بنیاد صرف اللہ کی رضا ہونی چا ہیئے کوئی خواہش نفس نہیں اس لیے اگر کوئی تمہارے دین کا مؤید ہے تو اسے اپنا دوست سمجھو۔ اگر وہ مشرکین اپنے شرک سے تائب ہوجائیں اور ایمان لے آئیں نماز پڑھیں اور زکاۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں ان کے ساتھ بھائیوں جیسا برتاؤ کرو اور پرانی عداوت کو بھول جاؤ۔