سورة الانفال - آیت 54

كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَّبُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ فَأَهْلَكْنَاهُم بِذُنُوبِهِمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ ۚ وَكُلٌّ كَانُوا ظَالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

فرعون اور اس کے پہلوں کی عادت کی مانند ، جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو جھٹلایا ، پھر ہم نے ان کے گناہوں میں انہیں ہلاک کیا ، اور قوم فرعون کو ڈبو دیا ، اور وہ سب ظالم تھے ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(45) اس کا تعلق اوپر کی آیت سے ہے یعنی جیساکہ فرعونیوں اور ان سے پہلے کے کافروں نے کیا کہ انہوں نے اپنے رب کی آیتوں کی تکذیب کی اور اس کی دی ہوئی نعمتوں کا غلط استعمال کر کے گناہوں کے مرتکب ہوئے تو اللہ نے ان سے وہ نعمتیں چھین لی اور انہیں ہلاک کردیا اور فرعونیوں کو سمندر میں ڈبو دیا۔