سورة الانفال - آیت 40

وَإِن تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَوْلَاكُمْ ۚ نِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اگر وہ (اسلام سے) منہ موڑیں ، تو جانو کہ خدا تمہارا حمایتی ہے اور وہ اچھا حمایتی ہے اور اچھا مددگار ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(34) مسلما نوں کو ہی خطاب کر کے کہا جا رہا ہے کہ اگر کفار ومشرکین ایمان نہیں لاتے اور کفر ومعاصی سے باز نہیں آتے تو تم لوگ اس یقین کے ساتھ زندہ رہو کہ تمہارا حامی وناصر اللہ ہے اور جس کا حامی ومدد گار اللہ ہو اسے کون مٹاسکتا ہے ؟!!