سورة الانفال - آیت 23
وَلَوْ عَلِمَ اللَّهُ فِيهِمْ خَيْرًا لَّأَسْمَعَهُمْ ۖ وَلَوْ أَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگر خدا ان میں بھلائی جانتا تو انہیں سنواتا اور اب اگر انہیں سنوائے تو وہ منہ موڑ کے الٹے بھاگیں ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16) انہی کافروں اور منافقوں کی حالت زار اور کم مائیگی پر مزید روشنی ڈالی جا رہی ہے کہ ان میں کوئی خیر نہیں ہے اگر کوئی خیر ہوتی تو اللہ ان کے لیے مواعظ ونصائح سننے کے مواقع فراہم کرتا اور چونکہ ان میں کوئی خیر نہیں اس لیے اگر انہیں سننے کا موقع دیتا بھی تو حق سے اعراض کر بیٹھتے اور ایمان نہ لاتے۔