سورة الانفال - آیت 18
ذَٰلِكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ تو ہوچکا اور جان رکھو کہ اللہ کافروں کی تدبیر کو سست کرے گا ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12) مسلمانوں کے لیے ایک بشارت یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ مستقبل میں بھی کافروں کی چالوں کو ناکام بنائے گا اور تباہی وبربادی ان کی قسمت ہوگی، چنانچہ ایسا ہی ہوا اسی لیے یہ آیت نبی کریم (ﷺ) کے لیے معجزہ کی حثیت رکھتی ہے۔