سورة الانفال - آیت 8
لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تاکہ سچ کو سچا کرے ، اور جھوٹ کو جھوٹ اور اگرچہ مجرم پسند نہ کریں ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) اس آیت کریمہ میں اللہ نے لشکر قریش سے مڈ بھیڑ ہونے کی حکمت ومصلحت بیان کی ہے کہ اللہ چاہتا تھا باطل کی کمر توڑ دے اور دین حق کے پاؤں ہمیشہ کے لے جم جائیں۔