سورة الانفال - آیت 3

الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو نماز پڑھتے ، اور ہمارا دیا ہوا خرچ کرتے ہیں (ف ٢) ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ان مؤمنین کی چوتھی صفت یہ ہے کہ وہ اپنی فرض نمازیں اول وقت میں تمام ارکان وواجبات کا لحاظ کرتے ہوئے ادا کرتے ہیں۔ اور ان کی پانچویں صفت یہ ہے کہ وہ اللہ کی دی ہوئی روزی میں سے اس کی راہ پر خرچ کرتے ہیں مؤ منوں کے اندر مندر جہ بالا صفات ہوں گی ۔