سورة الاعراف - آیت 178

مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جسے اللہ راہ دکھائے ، وہی راہ پاتا ہے ، اور جسے اللہ گمراہ کرے وہی زیاں کار ہیں ۔ (ف ٢) ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہاں یہ بتایا گیا ہے، کہ وعظ ونصیحت ہدایت پانے کے صرف ظاہری اسباب ہیں۔۔ ہدایت تو دراصل اللہ کی طرف سے ملا کرتی ہے، وہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اسلیے آدمی کو چاہیے کہ اللہ سے ہر وقت توفیق کی دعا کرتارہے اس کے سامنے دست سوال پھیلا کر نہایت عاجزی وانکساری کے ساتھ یہ کہے کہ اے اللہ ! تو اپنے فضل وکرم سے مجھے اپنے دین پر قائم رکھ اپنی رضا کے کام لیتا رہ، اور خاتمہ بالخیر نصیب فرما۔