سورة الاعراف - آیت 154

وَلَمَّا سَكَتَ عَن مُّوسَى الْغَضَبُ أَخَذَ الْأَلْوَاحَ ۖ وَفِي نُسْخَتِهَا هُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِينَ هُمْ لِرَبِّهِمْ يَرْهَبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) کا غصہ فرو ہوا ، تو اس نے تختیاں اٹھائیں ، اور جو ان میں لکھا ہوا تھا اس میں ہدایت اور رحمت تھی ان کے لئے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(86) موسیٰ (علیہ السلام) کا غصہ جب فرو ہوا اور انہیں خیال آیا کہ حالت غضب میں انہوں نے اللہ کی طرف سے دی گئی تختیاں زمین پر پٹخ دی تھیں، تو انہیں فورا اٹھا لیا، کیونکہ وہ تو اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے ہدایت و رحمت کا سرچشمہ تھیں۔