سورة الاعراف - آیت 153
وَالَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ ثُمَّ تَابُوا مِن بَعْدِهَا وَآمَنُوا إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جنہوں نے بدکام کئے ، پھر بعد اس کے توبہ کی ، اور ایمان لائے تو تیرا رب اس کے بعد بخشنے والامہربان ہے ۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(85) اللہ تعالیٰ ہر توبہ کرنے والے کی تو بہ قبول کرتا ہے، چاہے اس نے جیسا بھی گناہ کیا ہو اس لیے کہ وہ بڑاہی مغفرت کرنے والا ہے اور بڑاہی مہر بان ہے۔