سورة الاعراف - آیت 149
وَلَمَّا سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ وَرَأَوْا أَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا قَالُوا لَئِن لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جب پچھتائے اور سمجھے کہ ہم گمراہ ہوئے ، تب بولے ، اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ کرے ، اور ہمیں نہ بخشے ، تو ہم ضرور زیاں کاروں میں ہوئے ۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(81) موسیٰ (علیہ السلام) کی نئی جدوجہد کے بعد جب بنی اسرائیل کو اپنی گمرا ہی کا احساس ہوا اور اپنی غلطی پر نادم ہوئے تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے رحم ومغفرت کی دعا کی۔