سورة الاعراف - آیت 140
قَالَ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمْ إِلَٰهًا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کہا کیا میں اللہ کے سوا اور کوئی معبود تمہارے لئے ڈھونڈوں اور اسی نے تمہیں کل جہان پر فضیلت دی ہے۔ (ف ٢)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(72) موسیٰ (علیہ السلام) نے بنی اسرائیل سے یہ بھی کہا کہ تم کیسی بہکی بات کرتے ہو کیا میں تمہارے لیے اللہ کے علاوہ کوئی اور معبود لا دوں؟ اور اس نے جو تمہارے اوپر احسانات کئے ہیں اور دنیا والوں پر تمہیں جو فضیلت دی ہے ان سب کو فراموش کر جاؤں؟ اور کیا تم بھول گئے کہ ابھی کچھ ہی دنوں قبل اللہ نے تمہیں فرعونیوں کے عذاب اور ان کی غلامی سے نجات دلایا ہے،