سورة الاعراف - آیت 56
وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا ۚ إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ کرو اور ڈر اور امید سے اسے ہی پکارو ، اللہ کی رحمت بھلے لوگوں کے قریب ہے۔ (ف ١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(43) اللہ تعالیٰ نے زمین میں فساد پھیلانے سے منع کیا اور اگر وہ فساد زمین کی اصلاح کے بعد ہو تو بندوں کے لیے زیادنقصان دہ ہے،، اس لیے اللہ نے اس سے روکا ہے اور بندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ زمین پر اللہ کے متواضع اور اصلاح پسندبندے بن کر رہیں، اسی کی عبادت کریں اور اس کے عقاب سے ڈرتے ہوئے اور جنت کی امید لیے صرف اسی کو پکاریں۔