سورة النسآء - آیت 151
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اصل میں وہی حقیقی کافر ہیں (ف ٢) اور کافروں کے لئے ہم نے رسوا کرنے والا عذاب تیار کیا ہے ۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٠٠] یعنی یہ تیسرا گروہ بھی ایسے ہی پکا کافر ہے جیسے پہلے دو طرح کے لوگ پکے کافر ہیں ان میں کوئی فرق نہیں اور پکا کافر ہونے میں سب یکساں ہیں۔