سورة الهمزة - آیت 9

فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

لمبے لمبے ستونوں میں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨] اس آیت کے کئی مطلب ہیں۔ ایک یہ کہ یہ آگ ہی لمبے لمبے ستونوں کی طرح بلند ہوگی۔ جس میں یہ بند کیے جائیں گے۔ دوسرا یہ کہ آگ کے لمبے لمبے ستونوں کے ساتھ جکڑ کر اوپر سے منہ بند کردیا جائے گا اور تیسرا یہ کہ دوزخ کا منہ بند کرنے کے بعد اس کے اوپر لمبے لمبے ستون کھڑے کردیئے جائیں گے۔