سورة القارعة - آیت 3

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تو کیا سمجھا ہے ، کیا ہے کھڑکھڑانے والی ؟۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢] یعنی آپ اس دن کی پوری کیفیت کو پوری طرح سمجھ ہی نہیں سکتے۔ پس اس کے کچھ آثار ہی بتائے جاسکتے ہیں جن سے اس دن کی شدت کا قدرے اندازہ ہوسکتا ہے۔