سورة الليل - آیت 18
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو اپنا مال دیتا ہے کہ پاک ہوجائے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٩] یعنی جو مال اس نے خرچ کیا اس سے شہرت یا نمود و نمائش مقصود نہیں تھی بلکہ مقصود یہ تھا کہ اس کا دل بخل کے مرض سے پاک ہوجائے۔