سورة الفجر - آیت 8
الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
وہ ارم کہ ان کی مانند شہروں میں پیدا نہیں ہوئے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] یعنی اتنی بلند قامت، زور آور اور مضبوط قوم روئے زمین پر اور کہیں موجود نہ تھی۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس دور میں ساری دنیا میں انہیں کا ڈنکا بجتا تھا، کوئی دوسری قوم ان کی ٹکر کی موجود نہ تھی۔ یہ لوگ بھی آخرت کے منکر فلہٰذا بدکردار اور اللہ کے باغی تھے۔ ان پر سخت ٹھنڈی اور تیز آندھی کا عذاب آیا جس نے انہیں تہس نہس کرکے رکھ دیا۔