سورة الغاشية - آیت 11

لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہاں بکواس نہیں سنتے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٧] وہاں نہ کسی قسم کا غل غپاڑہ ہوگا نہ شور شرابا، نہ جھوٹ اور چغلی، نہ گالی گلوچ اور نہ بیہودہ مذاق۔ سب کے دل ایک دوسرے سے صاف ہوں گے۔ کسی کا دوسرے سے کوئی تنازعہ نہ ہوگا سب محبت و اخوت سے رہیں گے اور ایک دوسرے کے لیے سلامتی کی دعائیں کرتے رہیں گے اور یہ جنت کی ایسی نعمت ہوگی جسے اللہ تعالیٰ نے جنت کی بڑی بڑی نعمتوں میں شمار کیا ہے۔