سورة الإنفطار - آیت 17

وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تو کیا جانے انصاف کا دن کیا ہے ؟

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٢] یعنی آپ خواہ کتنا ہی سوچیں اور غور کریں اس ہولناک دن کی پوری کیفیت کبھی سمجھ میں نہیں آسکتی۔ مختصراً یہ سمجھ لو کہ اس دن جتنے رشتے ناطے ہیں سب ختم ہوجائیں گے۔ ہر ایک کو بس اپنی ہی پڑی ہوگی۔ کوئی کسی کے کام نہ آسکے گا۔ نہ ہی اللہ کے اذن کے بغیر کوئی کسی کی سفارش کرسکے گا۔