سورة النازعات - آیت 26

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک اس میں اس کے لئے ڈرے بڑی عبرت (ف 1) ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٨] یعنی جس طرح فرعون نے سرکشی کی راہ اختیار کی تھی۔ وہی کچھ تم کر رہے ہو۔ اس کا انجام دیکھ لو۔ اور اس واقعہ سے عبرت حاصل کرو کہ تمہیں بھی کہیں ایسے ہی انجام سے دو چار نہ ہونا پڑے۔